0
Thursday 25 Nov 2010 16:33

پینٹاگون کی طرف سے کوئٹہ میں امریکی اور اتحادیوں کی موجودگی کی اجازت کی تصدیق

پینٹاگون کی طرف سے کوئٹہ میں امریکی اور اتحادیوں کی موجودگی کی اجازت کی تصدیق
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کوئٹہ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی موجودگی کی اجازت کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پینٹاگون نے کانگریس کو ارسال کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاک فوج نے حال ہی میں کوئٹہ کی بارہ کور ہیڈکوارٹرز میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے دفاعی حکام کی موجودگی کی اجازت دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا براہ راست اثر افغان امور پر پڑتا ہے اس لئے امریکا کو افغانستان کے بارے میں حکمت عملی وضع کرتے وقت دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی غور کرنا چاہئے۔
پینٹاگون نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف تو کیا ہے۔اسکے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اب بھی بنیادی مسئلہ ہیں،جو افغانستان میں امن و استحکام کا ہدف حاصل کرنے میں رکاوٹ ہیں۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اس مسئلہ کا ایک حل سرحد کے ساتھ پاکستان، افغانستان اور ایساف کی فورسز کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں افغانستان میں بھارتی کام کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی جانب سے کیا گیا ترقیاتی کام امریکی کوششوں کی کامیابی کے لئے نہایت اہم ہے۔ رپورٹ کے بارے میں محکمہ خارجہ کے افسر کے ساتھ بریفنگ دیتے ہوئے پینٹاگون کے حکام نے بتایا کہ پاکستان سے شمالی وزیرستان میں اقدامات کے لئے کہا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 45120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش