0
Friday 3 Apr 2015 14:56

وفاق بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرکے اسے دیگر صوبوں کے برابر لانا چاہتا ہے، نواز شریف

وفاق بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرکے اسے دیگر صوبوں کے برابر لانا چاہتا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم میاں نواز محمد شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوارن انکے ساتھ صوبے کی سیاسی صورتحال، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے اپنے غیر ملکی دورے کے بارے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کو ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کے برابر جلد از جلد لانا چاہتی ہے۔ تاکہ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم ہوجائے۔ دریں اثناء وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نامساعد حالات اور مسائل کے باوجود حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے معاشی اعشاریہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔ عوام کو درپیش تعلیم، صحت، توانائی اور مواصلات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ دہشت گردی نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اس جنگ میں بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ حکومت کے اقدامات نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ نے بھی پاکستانی معیشت پر اثر ڈالا ہے۔ 10 لاکھ سے زائد قبائلی بے گھر ہوگئے ہیں، جن کی بحالی کے لئے حکومت عالمی اداروں کے تعاؤن سے اقدامات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 451693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش