0
Sunday 12 Apr 2015 18:58

کراچی میں اچار کی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 7 افراد جاں بحق

کراچی میں اچار کی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کورنگی میں واقع اچار بنانے والی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں 7 افراد گر کر جاں بحق ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں فیکٹری کا مالک بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کی دارالسلام ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اچار فیکٹری کے زیرزمین کیمیکل ٹینک میں ایک مزدور گرگیا جسے بچانے کے لئے فیکٹری مالک مہتاب سمیت مزید 6 مزدور ٹینک میں اتریں تاہم کیمیکل ٹینک سے خارج ہونے والی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ساتوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے ٹینک میں موجود لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے جس میں فیکٹری مالک مہتاب اور 6 مزدور شامل ہیں جن کی شناخت سہیل، سلیم،عمران،عدنان، نواب اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 453843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش