0
Tuesday 14 Apr 2015 15:57

قراقرم نیونیورسٹی گلگت کے 3 اساتذہ کو سائنسدان قرار دیدیا گیا

قراقرم نیونیورسٹی گلگت کے 3 اساتذہ کو سائنسدان قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے تین اساتذہ کو تحقیقی شعبے میں بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر بارآور سائنسدان قرار دیدیا۔ کے آئی یو کے شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی اور شعبہ میتھ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ کو 2014۔15 ایوارڈ کے علاوہ نقدانعام بھی دیئے جائیں گے۔ یہ منفرد اعزاز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تاریخ میں ان تین اساتذہ کو پہلی بار ملا ہے تاہم یونیورسٹی میں تعیناتی سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے یہ ایوارڈ سالانہ ان محققین اور سکالرز کو نوازا جاتا ہے جو تحقیق کے شعبے میں اعلٰی اور تخلیقی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ قراقرم یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وائس چانسلر سمیت چار اساتذہ اس انتہائی اہمیت کے حامل قومی ایوارڈ کے حقدار پائے، جو نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے گلگت بلتستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ قراقرم یونیورسٹی کے تمام اساتذہ و سٹاف نے ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈاکٹر سجاد علی اور ڈاکٹر اسداللہ کو ان کی اعلٰی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے تینوں نوجوان سائنسدانوں کی تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی کے دیگر محققین بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 454329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش