0
Saturday 18 Apr 2015 22:45

ڈی آئی خان، صوبائی وزیر مال علی امین کے گھر کے سامنے خواتین اساتذہ کا احتجاج

ڈی آئی خان، صوبائی وزیر مال علی امین کے گھر کے سامنے خواتین اساتذہ کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکر ویلفیئر بورڈ ملازمین ورکنگ فوکس گرائمر سکول ڈیرہ ٹاؤن اور نائیویلہ کی ٹیچرز خواتین نے صوبائی وزیرمال برائے خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دیا اور اپنے مطالبات کے حق کیلئے شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور اپنی رہائش گاہ کے باہر نکل آئے، اور انہوں نے احتجاج کرنیوالی خواتین اساتذہ سے مذاکرات کئے۔ علی امین خان گنڈہ پور نے خواتین اساتذہ کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور انہوں نے بورڈ سے ساجد انعام کو بھی بلا لیا ہے، تاکہ خواتین ٹیچرز کو درپیش مسائل حل کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کل اسلام آباد بنی گالہ جارہے ہیں اور امید ہے کہ آپ کے مطالبات منظور کروا کر لاؤں گا۔ اس موقع پر خواتین ٹیچرز نے کہا کہ ہماری سینکڑوں ٹیچرز اور ہزاروں ملازمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے سامنے گزشتہ ایک ہفتے سے دھرنادیئے ہوئے ہیں، اور وہاں ان کی بات سننے والا کوئی نہیں ہے۔ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے، تو ہم بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر دھرنا جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 455350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش