0
Wednesday 22 Apr 2015 07:45

بلوچستان، سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 6 عسکریت پسند ہلاک

بلوچستان، سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 6 عسکریت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے 3 مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ فورسز نے 3 مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موشکے سے آواران کے علاقے جاہو جانے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ادھر ضلع کچھ میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے مسلح مقابلے کے میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔

فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق فورسز نے گذشتہ روز پسنی کے ہوائی کنٹرول ریڈار کے سسٹم پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کا پیچھا کیا تھا اور ان کو گوادر سے 80 کلومیٹر دور زرین باغ کے علاقے میں گھیرے میں لے لیا۔ جہاں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 2 عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب ضلع زیارت کے علاقے آگھبراگ کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کرتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مچھ کے علاقے میں لورالائی سے تعلق رکھنے والے ضلعی پولیس افسر کی گاڑی پر حملہ کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے کالعدم مذہبی تنظیم کے ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کیا تھا تاہم ملزمان نے سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 455938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش