0
Monday 8 Jun 2015 22:07

یمن پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری

یمن پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری
اسلام ٹائمز۔ آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت ابین، لحج، عمران، صنعا اور مارب ڈیم پر بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں، سعودیوں نے یمن کی سرحد کے قریب سیکڑوں ٹینک، توپخانے اور فوجی ساز و سامان ارسال کئے ہیں، یمنی فوج نے بھی عوامی کمیٹیوں کی مدد سے شبوہ میں متعدد فوجی اڈوں کو القاعدہ کے عناصر سے پاک کر دیا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی شہر جیزان میں سعودیوں کے الدود نامی فوجی اڈے پر بھی توپخانے سے حملے کئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ جیزان کے علاقے میں تعینات بعض سعودی فوجیوں نے بغاوت کردی ہے اور یمنی فوج کے ساتھ رابطے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 465658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش