0
Sunday 6 Sep 2015 12:45

شجاع خانزادہ شہید قوم کے بہادر سپوت ہیں، انکی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، نواز شریف

شجاع خانزادہ شہید قوم کے بہادر سپوت ہیں، انکی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید پر ناز کرتی ہے۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ڈیفنس لاہور میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے بلندیءِ درجات کے لئے دعا کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ شہید قوم کے بہادر سپوت ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جس جواں مردی کا مظاہرہ کیا، وہ روشن تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ قوم ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔
خبر کا کوڈ : 484336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش