0
Sunday 20 Sep 2015 23:24

کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا

کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، جس کے تحت 15 ہزار 5 سو 89 پولیس اہلکار شہر بھر میں تعینات ہوں گے۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے مطابق مویشی منڈیوں میں تاجروں اور خریداروں کے تحفظ کے لئے پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے ہیں۔ شہر بھر کی 3 ہزار 113 مساجد، 224 امام بارگاہوں اور 448 عید گاہوں کے علاوہ اسماعیلی اور بوہری برادری کے 33 جماعت خانوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 15 ہزار 5 سو 89 پولیس اہلکار شہر بھر میں تعینات ہوں گے، 205 ریزرو پلاٹونز اور 456 پولیس موبائلز گشت پر موجود ہوں گی، اس کے علاوہ زونل سطح پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس کمانڈوز بھی موجود ہوں گے۔ مشتاق مہر کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے گی، کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو گھروں یا عوامی مقامات پر کھال جمع کرنے کی اجازت نہیں، شہری قربانی کی کھالیں چھیننے کے حوالے سے 15 مددگار پولیس کو اطلاع دیں۔
خبر کا کوڈ : 486624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش