0
Monday 21 Sep 2015 14:30

صیہونی حکومت کیجانب سے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت

صیہونی حکومت کیجانب سے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ عربی ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اعلٰی سطحی سکیورٹی اجلاس میں وزیراعظم کے قانونی مشیر کی سفارش پر سنگ باری کے مرتکب فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی منظوری دی گئی۔  اجلاس میں صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران صیہونی فوجیوں پر پتھر پھینکنے کو "جان لیوا" اقدام سے تعبیر کیا گیا ہے۔  دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا نیا لائسنس جاری کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 486742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش