0
Tuesday 22 Sep 2015 21:18

عیدالاضحٰی پر لاہور میں سکیورٹی انتظامات فول پروف بنا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

عیدالاضحٰی پر لاہور میں سکیورٹی انتظامات فول پروف بنا رہے ہیں،  رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر امن و امان کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کیلئے پانچ سے زیادہ مقامات پر کیمپس لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت کمشنر آفس میں عیدالاضحٰی کے موقع پر انتظامات اور امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے مساجد، امام بارگاہوں کے باہر پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔ اجلاس میں ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ شہر میں جن تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں 5 سے زیادہ کیمپ لگانے کی اجازت نہیں، جس پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ وہ تنظیمیں اپنے دفاتر کے باہر ہی کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگائیں۔

ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور لاہور میں 20 دیہی یونین کونسلز کے علاوہ دیگر علاقوں میں سری پائے بھوننے کی سختی سے ممانعت ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور تمام ضلعی انتظامیہ کے عملے کی عیدالاضحٰی کے موقع پر چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے امن کمیٹی کی معززین علاقہ کیساتھ میٹنگز بھی کی جا چکی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری پراسیکیوشن رانا مقبول، اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈاکٹر شعیب اکبر، اراکین اسمبلی مہر اشتیاق احمد، ملک افضل کھوکھر، چودھری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد، ملک غلام حبیب اعوان، چودھری سجاد گجر، میاں نصیر احمد، یعقوب ندیم سیٹھی، رانا ارشد، طارق باجوہ سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 486981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش