0
Saturday 3 Oct 2015 10:08

علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال انتقال کر گئے

علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال لاہور میں انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس جاوید اقبال کی نمازجنازہ آج شام سوا 4 بجے ادا کی جائے گی۔ جسٹس جاویداقبال کچھ عرصے سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پاکستانی ماہر قانون اور ادیب، حکم الامت علامہ اقبال کے فرزند جاوید اقبال 5 اکتوبر 1924ء کو پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے بی اے پاس کرنے کے بعد 1954ء میں انگریزی اور فلاسفی میں ایم اے کا امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔ 1954ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور 1956ء میں بارایٹ لا ہوئے۔ 1960ء میں آسٹریا کے شہر کینبرا میں ایشیاء میں آئین کا مستقبل کے مذکراہ میں شرکت کی۔ تین مرتبہ اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کے رکن کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ 1961ء میں حکومت امریکہ کی دعوت پر وہاں گئے اور کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ’’اقوام متحدہ کا مستقبل‘‘ پر لیکچر دیے۔

1965ء میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور 1971ء میں لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ متعدد انگریزی اور اردو کتابوں کے مصنف تھے۔ ہائیکورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دانشور کی حیثیت سے سرگرم عمل تھے۔
خبر کا کوڈ : 488691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش