0
Friday 9 Oct 2015 14:01

ملک جرار حسین کے قاتلوں کو فی الفور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، علامہ حمید حسین امامی

ملک جرار حسین کے قاتلوں کو فی الفور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، علامہ حمید حسین امامی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار ملک جرار حسین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک جرار حسین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا۔ شیعہ علما کونسل کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور سے جاری ہونے والے بیان میں علامہ حمید حسین امامی نے مزید کہا ہے کہ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی شہریوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ صوبائی حکومت اور پشاور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ پشاور پولیس کو پتہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد کہاں سے آتے ہیں اور واردات کے بعد کہاں جاتے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپریشن ضرب عضب کے دائرہ کو وسیع کیا جائے اور صوبے بھر میں پھیلایا جائے اور دہشت گردون کی مکمل سر کوبی کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک جرار حسین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، اور ان کو سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 489780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش