0
Sunday 18 Oct 2015 16:09

برطانیہ میں نوجوان ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے، حکومت مخالف ریلی

برطانیہ میں نوجوان ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے، حکومت مخالف ریلی
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم بی ایم اے کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے کنٹریکٹ کے تحت نوجوان ڈاکٹروں کو زیادہ گھنٹے کام کرنا پڑے گا اور ساتھ ہی انہیں ملنے والی تنخواہ میں بھی کمی ہوگی۔ موجودہ کنٹریکٹ کے تحت برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو شام 7 سے لے کر صبح 7 اور ہفتے اور اتوار کے روز کام کرنے کے عوض اضافی الائونس دیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نئے کنٹریکٹ کے تحت اضافی الانس رات 10 سے لے کر صبح 7 اور صرف اتوار کو کام کرنے کی صورت میں ہی دیا جائے گا۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیرِ صحت جیرمی ہنٹ نے بی ایم اے پر نوجوان ڈاکٹروں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جیرمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ نئے یا کنٹریکٹ میں ڈاکٹروں کا فائدہ ہے کیونکہ اس کے تحت انہیں کم گھنٹے کام کرنا پڑیگا۔
خبر کا کوڈ : 491978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش