0
Tuesday 20 Oct 2015 17:29

امریکہ، ملازمہ سے جنسی زیادتی کا مرتکب آنجہانی سعودی بادشاہ عبد اللہ کا بیٹا نکلا

امریکہ، ملازمہ سے جنسی زیادتی کا مرتکب آنجہانی سعودی بادشاہ عبد اللہ کا بیٹا نکلا
اسلام ٹائمز۔ ایک ماہ قبل گھریلو امریکی ریاست لاس اینجلس میں اپنی ملازمہ پر جنسی حملے کے الزام میں آنے والا ملزم سعودی شہزادہ شاہ عبد اللہ کا بیٹا نکلا۔ دی ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عدالتی دستاویزات میں شہزادے کا نام ماجد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بتایا گیا ہے اور وہ شاہ عبداللہ کے ۳۵ بچوں میں سے ایک ہے۔
دوسری جانب لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شہزادے کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں۔  واضح رہے ایک ماہ قبل سعودی شہزادے کو گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا، مگر ڈسٹرکٹ اٹارنی کے موقف کی وجہ سے کیس واپس اٹارنی آفس کو بھیجوا دیا گیا ہے۔
سعودی شہزادے کے ہمسایے کا کہنا ہے کہ سعودی شاہی خاندان نے امریکی قانون کا مذاق اڑایا ہے۔ وہ اب تک ذاتی جہاز میں واپس سعودی عرب بھی جاچکا ہوگا کیونکہ انہیں تو پاسپورٹ کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ اس ہمسائے نے ہی ملازمہ سے زیادتی کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 492458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش