0
Monday 26 Oct 2015 23:17

پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر گیتا اپنے وطن بھارت پہنچ گئی

پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر گیتا اپنے وطن بھارت پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ایک طرف بھارت میں مسلمانوں اور خصوصاً پاکستانیوں سے نفرت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے تو دوسری جانب گزشتہ 13 برس سے ایدھی ہوم میں رہائش پزیر بھارتی لڑکی گیتا پاکستان سے محبت اور امن کا پیغام لے کر اپنے وطن پہنچ گئی ہے۔

سماعت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 272 سے نئی دلی کے لئے روانہ ہوئیں تو پاکستانی حکام نے پیار اور محبت کے ساتھ گیتا کو رخصت کیا۔ گیتا نئی دلی ایئرپورٹ پہنچی تو بھارتی حکام نے اس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گیتا انتہائی خوش دکھائی دے رہی تھی۔

وطن روانگی سے قبل گیتا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان سے ملی محبت اور خوشیاں ملیں انھیں کبھی بھلا نہیں سکتی، ایک طرف اپنے وطن جانے کی خوشی ہے تو دوسری جانب پاکستان چھوڑنے کا غم بھی ہے۔ دوسری جانب بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ جب تک گیتا کو اس کے گھر والوں تک نہیں پہنچا دیتے تو اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 493820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش