0
Sunday 1 Nov 2015 22:41

مصر میں حادثے کا شکار روسی مسافر طیارہ فضا میں ہی تباہ ہو گیا تھا، حکام

مصر میں حادثے کا شکار روسی مسافر طیارہ فضا میں ہی تباہ ہو گیا تھا، حکام
اسلام ٹائمز۔ روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسافر طیارہ فضا میں ہی تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 224 افراد ہلاک ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی انٹراسٹیٹ ایوی ایشن کمیٹی گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کی تحقیقات کے لئے مصر پہنچ گئی جن کی معاونت کے لئے فرانس، آئرلینڈ اور مصر کے ماہرین بھی معاونت کر رہے ہیں، جب کہ روسی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر طیارہ فضا میں ہی تباہ ہو گیا تھا تاہم اس حوالے سے حتمی نتائج اخذ کرنا قبل از وقت ہو گا۔ دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم نے صحرائے سینا کا دورہ کیا جہاں ٹیم نے طیارے کا بلیک باکس حاصل کر لیا، جس سے حاصل ہونے والی پائلٹ کی آخری بات چیت کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ صحرائے سینا کے 16 اسکوائر کلو میٹر تک کی حدود کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور ملبے کے ڈھیر کو اکھٹا کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روسی طیارہ ایئربس 321 گزشتہ روز مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ سے عملے سمیت 224 مسافروں کو لے کر روسی شہر سینٹ پیٹرس برگ کے لئے روانہ ہوا تھا جو صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہوا، جب کہ جنگجو تنظیم داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے طیارہ مار گرایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 495083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش