0
Sunday 9 Jan 2011 13:32

جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی خاتون ایف بی آئی کے بعض افراد کی رشتہ دار نکلی

جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی خاتون ایف بی آئی کے بعض افراد کی رشتہ دار نکلی

تہران [اسلام ٹائمز]- تہران سے اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق چند روز قبل جاسوسی کے الزام میں گرفتار شدہ امریکی خاتون کے امریکی سیکورٹی اداروں خصوصا فیڈرل پولیس FBI کے بعض افراد کے ساتھ خاندانی تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے اس خاتون کا بھائی بھی جاسوسی کے الزام میں آرمینیا کے بارڈر پر ایرانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے جس نے امریکی فیڈرل پولیس، ایف بی آئی کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی جاسوس خاتون "تالایان" اس سے پہلے اپنے بھائی، جو امریکی ایف بی آئی کے ساتھ وابستہ ہے، کے کہنے پر مخصوص مشن کی انجام دہی کیلئے کئی یورپی ممالک کا سفر کر چکی ہے۔
یہ خاتون جاسوس جو بغیر ویزے کے آرمینیا سے ایران میں داخل ہونا چاہتی تھی، جلفا بارڈر پر ایرانی سیکیورٹی ادروں کے ہاتھوں گرفتار ہو گئی۔
واضح رہے کہ گرفتاری کے وقت معلوم ہوا کہ اس نے اپنے دانتوں میں مائیکروفون جیسے بعض جاسوسی آلات نصب کر رکھے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 49640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش