0
Thursday 12 Nov 2015 20:40

اسکردو، یوم اقبال کی مناسبت سے تقریری مقابلہ، وزیرعبداللہ کی پہلی پوزیشن

اسکردو، یوم اقبال کی مناسبت سے تقریری مقابلہ، وزیرعبداللہ کی پہلی پوزیشن
اسلام ٹائمز۔ ڈگری کالج اسکردو کے طالب علم وزیر عبداﷲ نے روایت پھر سے برقرار رکھتے ہوئے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ آل بلتستان تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسکردو کی ادبی تنظیم بزم علم و فن اسکردو کی جانب سے منعقدہ ہونے والے آل بلتستان تقریری مقابلے میں سندوس سے تعلق رکھنے والے ڈگری کالج اسکردو کے طالب علم وزیر عبدﷲ کی پہلی پوزیشن آئی۔ وزیر عبداﷲ ڈگری کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلٰی اعزازات سے اپنے کالج اساتذہ اور والدین کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں صوبائی سطح پر ہونے والے کل گلگت بلتستان تقریری مقابلے میں تیسری پوزیشن لے چکے ہیں اور اب یوم اقبال کی مناسبت سے ہونے والے تقریری مقابلے میں اپنے فن کا جوہر دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسکردو موسیٰ رضا نے خصوصی طور پر مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوان نسل اور بالخصوص طلبہ کو اپنی صلاحیتوں اور ہنر کو ملکر اور قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 497389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش