0
Thursday 12 Nov 2015 21:10

غذر ،نشے میں دھت غل غپاڑے کرنیوالے پولیس اہلکار حوالات پہنچ گئے

غذر ،نشے میں دھت غل غپاڑے کرنیوالے پولیس اہلکار حوالات پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے ضلع میں نشے میں دھت پولیس اہلکار غل غپاڑے کرتے ہوئے شہری کی شکایت پر حوالات پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تین پولیس اہلکار حکیم خان، برش خان اور رحمت خان نشے کی حالت میں گاہکوچ بازار میں شہریوں سے نوک جھونک کر رہے تھے کہ ایک شہری نے ایس پی غذر کو پولیس اہلکاروں کی شکایت کر دی جس پر ایس پی محمد اسحاق نے سٹی تھانہ پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔ پولیس نے اپنے ہی پیٹی بندھ ساتھیوں کو نشے کی حالت میں شہر سے گرفتار کر لیا اور سٹی تھانہ گاہکوچ میں بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور نہیں تھے۔ ایس پی غذر محمد اسحاق نے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سبق سکھا دیا جائے گا، سرعام قانون کے محافظوں کی ایسی حرکات سے ادارہ بدنام ہو رہا ہے، جو اہلکار ادارے کی بدنامی کا سبب بنتے ہوں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 497399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش