0
Wednesday 12 Jan 2011 16:05

صدر زرداری سے جوبائیڈن کی ملاقات،امریکا کے ساتھ وسیع تعلقات چاہتے ہیں،پاکستانی صدر

صدر زرداری سے جوبائیڈن کی ملاقات،امریکا کے ساتھ وسیع تعلقات چاہتے ہیں،پاکستانی صدر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-صدر آصف علی زرداری سے امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جوبائیدن ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اپنے دورے میں وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ جو بائیڈن پاکستان میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی اقتصادی صورت حال،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور افغانستان کے مستقبل سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت سے امریکی نائب صدر کی ملاقاتوں میں پاک امریکہ اسٹرٹیجک مذاکرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ بات چیت میں ایک سو پچاس کروڑ ڈالر کی سالانہ امداد کی جلد فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط، قریبی اور وسیع تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان امداد کے بجائے تجارت کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران کہی۔ جو بائیڈن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا معترف ہے۔ افغانستان میں امن کے لیئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 50175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش