0
Sunday 6 Dec 2015 00:33

جی بی کی آئینی حیثیت کے تعین میں تاخیر سے حکومت کیلئے مسائل پیدا ہونگے، حفیظ الرحمان

جی بی کی آئینی حیثیت کے تعین میں تاخیر سے حکومت کیلئے مسائل پیدا ہونگے، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کمیٹی کا اہم اجلاس مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی صدارت میں ہوا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے مسئلے کا تاریخی، قانونی اور آئینی پس منظر میں جائزہ لیا گیا۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ کئی عشروں سے اپنی شناخت سے محروم ہیں اب وقت آگیا کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دے دیا کہ آئینی حیثیت کے مسئلے پر گلگت بلتستان کے عوام میں کوئی اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جس میں تمام پارٹیوں نے شرکت کی اور تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مزید اپنے حقوق سے محروم نہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی تقاضوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کرنا ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔ اگر مسئلہ کو حل کرنے میں مزید تاخیر کی گئی تو اس سے نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام میں بے چینی پھیلے گی بلکہ خود حکومت پاکستان کے لئے بھی مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ اجلاس میں مسئلہ کا تفصیلی جائزہ اور اس کو جلدازجلد حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی غرض سے ذیلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش