0
Thursday 31 Dec 2015 18:23

حکمرانوں کے میگا منصوبے میگا کرپشن ہیں، عوام اور حکمرانوں کی ترجیحات میں خلیج حائل ہے، سید علی اوسط

حکمرانوں کے میگا منصوبے میگا کرپشن ہیں، عوام اور حکمرانوں کی ترجیحات میں خلیج حائل ہے، سید علی اوسط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے میگا منصوبے میگا کرپشن ہیں، عوام اور حکمرانوں کی ترجیحات میں خلیج حائل ہے۔ وہ اپنے دفتر میں ویمن لیگ، یوتھ لیگ، علماء کونسل اور مختلف کارکنوں، عہدیداروں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے، اورنج ٹرینوں اور میٹرو بسوں پر قوم کے کھربوں روپے خرچ کرنے والوں کو عام آدمی کے مسائل کا احساس نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور ادویات نہ ہونے کے باعث بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، پڑھے لکھے بیروزگار نوجوان زندہ رہنے کیلئے جرائم کرنے پر مجبور ہیں، تعلیمی ادارے استاد سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، بجلی، گیس کے بحران کے باعث ماہانہ کی بنیاد پر انڈسٹری بند اور مزدور بیروزگار ہورہے ہیں جبکہ حکمران ہر مسئلہ کا حل موٹر وے منصوبہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جمہوریت اور اس گورننس کے ساتھ عوام کی حالت بدلے گی اور نہ ملک ترقی کرے گا۔ بندوق کے خوف سے دہشتگرد زیر زمین چلے گئے، تاہم ان کا جڑ سے خاتمہ ضرب عضب اور گڈ گورننس سے ہوگا، جس کا دور دور تک وجود نظر نہیں آرہا۔ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ادھورا رہا تو ضرب عضب کے ثمرات زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکیں گے۔ مردان دہشتگردی کے ذریعے دہشتگردوں نے اپنے وجود کا احساس دلایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 509321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش