0
Friday 8 Jan 2016 23:03

ملتان میں سوائن فلویا برڈ فلو پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے، ڈی سی او ملتان

ملتان میں سوائن فلویا برڈ فلو پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے، ڈی سی او ملتان
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹر کٹ کوارڈ ی نیشن آفیسر ملتان زاہد سلیم گوندل نے کہا ہے کہ ملتان میں سوائن فلو یا برڈفلو پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان میں داخل مریضوں کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں سیزنل انفلوئنز ڈیکلیئر ہوا ہے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے لیے گئے پولٹری کے کسی سیمپل میں برڈفلو کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ نشترہسپتال میں ملتان سے تعلق رکھنے والے سیزنل انفلوئنز کے سات کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے تین مریضوں کے رزلٹ پازیٹو آئے ہیں جبکہ باقی مریضوں میں شواہد نہیں ملے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیزنل انفلوئنز قابل علاج مرض ہے جس کی اینٹی وائرل دوائی وافر مقدا میں دستیاب ہے جبکہ ویکسی نیشن بھی تمام سنٹرز پر میسر کر دی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کو اس مرض سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں عام حالات میں مذکورہ مرض کا شکار شہری ایک ہفتے میں تندرست ہو جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں خصوصی وارڈ مختص کر کے ڈاکٹرز کا تربیتی سیشن بھی کرا دیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جبکہ خصوصی طور پر مرض کی تشخیص کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے جس کی سربراہی سینیئر پروفیسر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 511224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش