0
Tuesday 12 Jan 2016 22:00

اسکردو ملک کا سرد ترین مقام، درجہ حرارت منفی 12 سے تجاوز کرگیا

اسکردو ملک کا سرد ترین مقام، درجہ حرارت منفی 12 سے تجاوز کرگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑگئی، درجہ حرارت نشیبی علاقوں میں منفی 12 جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 20 سے تجاوز کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو اور گرد و نواح گزشتہ 48 گھنٹے سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں کے نشیبی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 جبکہ بالائی علاقوں میں منفی بیس سے تجاوز کرگیا ہے۔ کڑاکے دار خون جما دینے والی سردی نے شہری علاقوں کو سنسان کر دیا ہے اور لوگ سورج غروب ہونے کیساتھ ہی گھروں کی جانب چل پڑتے ہیں۔ یہاں کے باسی لکڑی کی انگٹھیوں کے قریب ڈیرے ڈال کر جسم کو سردی سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مسلسل پڑنے والی سردی کے باعث شام ڈھلنے سے قبل ہی مارکٹیں اور تجارتی مراکز میں رش ختم ہوجاتا ہے۔ مقامی دفتر موسمیات کے مطابق سردی کی شدت اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 512083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش