0
Monday 25 Jan 2016 20:35

رینجرز کے خصوصی اختیارات پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے

رینجرز کے خصوصی اختیارات پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے، رینجرز کو دوبارہ دیئے گئے اختیارات کی مدت ختم ہونے میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات تو دے دیئے، مگر سائیں سرکار روڑے اٹکانے سے باز نہیں آ رہی۔ وفاق کی جانب سے رینجرز کو اختیارات تفویض ہو چکے، مگر سندھ حکومت نے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، حالانکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہونے میں صرف 14 روز باقی رہ گئے۔ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث خدشہ ہے کہ رینجرز اختیارات کا تنازع شدت اختیار کریگا۔ دوسری جانب سندھ حکومت رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزمان کی 19 سے زائد جوائنٹ انٹروگیشن ٹیمیں تشکیل دینے میں بھی پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے دو ہفتے قبل سمری وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو ارسال کی تھی، جسے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بھیجا جانا تھا، لیکن سمری کی منظوری ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ ادھر انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کی سمری بھی التوا کا شکار ہے، جبکہ سندھ اپیکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں نئی خصوصی عدالتیں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 515214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش