0
Tuesday 26 Jan 2016 23:08

سکیورٹی خدشات، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس 31 جنوری تک بند

سکیورٹی خدشات، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس 31 جنوری تک بند
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے 31 جنوری تک بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو دہشتگردوں کی جانب سے حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے 31 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اجلاس میں یونیورسٹی کے مین کیمپسں لاہور میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب طلبہ و طالبات، اساتذہ اور عملے کو خصوصی انٹری کارڈز کے اجرا، مرکزی گیٹس اور اطراف میں ممکنہ تجاوزات کے خاتمے، داخل ہونیوالی گاڑیوں کے خصوصی اجازت ناموں، سٹیکرز کے اجرا و دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کیساتھ ساتھ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے کالا شاہ کاکو کیمپس کو 31 جنوری تک بند کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 515617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش