0
Thursday 28 Jan 2016 21:21

پیپلز پارٹی چاہتی تو (ن) لیگ کی حکومت نہ بنتی، مشیر اطلاعات سندھ

پیپلز پارٹی چاہتی تو (ن) لیگ کی حکومت نہ بنتی، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں، وہ جب چاہیں واپس آسکتے ہیں، جبکہ ہمیں دھمکیوں سے ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت میثاق جمہوریت کے باعث بنی، پیپلز پارٹی چاہتی تو (ن) لیگ کی حکومت نہ بنتی، چوہدری نثار اس دن پریشان ہوتے ہیں، جس دن نواز شریف پریشان نہیں ہوتے، اور وہ ہمیشہ نوازشریف کو تنہا چھوڑ جاتے ہیں، نواز شریف جمہوریت کی قدر کریں، اگر یہ جائے گی تو آپ کو نقصان ہوگا، کیونکہ چوہدری نثار تو جلاوطن نہیں ہوں گے۔ کراچی میں سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار ذاتی چیزوں کو لا کر اچھا نہیں کر رہے، جبکہ وفاقی وزرا بولتے وقت ایسا لہجہ اختیار نہیں کرتے، جیسا نثار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں کچھ لوگوں کو پیپلز پارٹی سے اچھے تعلقات پسند نہیں، جبکہ چوہدری نثار کا چہرہ وفاق کی علامت نہیں، انہیں کیا تکلیف ہے ہم جانتے ہیں، وہ ماحول خراب کرنے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار تو طالبان کا احسان نہیں بھول سکتے، کیونکہ وہ الیکشن بھی طالبان کی چھتری تلے ہی جیتے ہیں، جبکہ پنجاب والوں نے دیکھا کہ آپ دہشتگردں کے ساتھ کھڑے تھے، آج پھر کوئی اہم واقعہ ہوگیا تو وفاق وزیر داخلہ پھر سے غائب ہو جائیں گے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں، وہ جب چاہیں آجائیں گے، اور انہیں واپس ملک میں آنے سے کون روکے گا، جبکہ پیپلزپارٹی ہر وقت احتساب کیلئے کھڑی ہے، اور ہمیں دھمکیوں سے ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی کراچی آپریشن کی مخالفت نہیں کی، لیکن نیشنل ایکشن پلان پر صرف سندھ میں عملدرآمد ہو رہا ہے، جبکہ رینجرز کے ساتھ معاملات ٹھیک ہیں، اداروں سے شکایت ہو سکتی ہے، وہ ہمارے اپنے ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سانحہ چارسدہ اور اے پی ایس وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ دوسری جانب سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی مخالفت برائے محالفت نہیں کی، لیکن چوہدری نثار کا مقصد سندھ حکومت اور سکیورٹی اداروں میں تعلقات خراب کرانا ہے، کیونکہ وہ پہلے بھی ایسا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امن قائم ہوا ہے، تو یہ فوج کا کارنامہ ہے، جبکہ کراچی آپریشن اگر متنازع ہوا، تو فائدہ دہشتگردوں کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 516148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش