0
Saturday 13 Feb 2016 20:26

آل سعود کیخلاف ہزاروں لوگ سعودی عرب کی سڑکوں پر نکل آئے

آل سعود کیخلاف ہزاروں لوگ سعودی عرب کی سڑکوں پر نکل آئے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں ہزاروں افراد سعودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے چالیس دن مکمل ہونے پر ہزاروں لوگ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور سعودی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔ آیت اللہ شیخ باقر النمر کو عوامی حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر شہید کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں لوگوں نے انقلابی سڑک سے مارچ شروع کیا اور قطیف کے علاوہ قدیہ کے مین سکوائر پر بھی مظاہرین جمع ہوئے۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کے مطالبات پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے شیخ نمر النمر کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ان پر کسی قسم کے الزامات صادر نہیں آئے، جن کے تحت انہیں پکڑا گیا تھا۔ مظاہرین نے سعودی حکومت کے ہاتھوں سزائے موت پانیوالے افراد کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت انسانی حقوق کی پامالی میں سرفہرست ہے، لہذا سعودی عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے آل سعود کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 520614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش