0
Wednesday 9 Feb 2011 13:50

آج مشرق وسطٰی بیدار ہو چکا ہے،رہبر انقلاب اسلامی

آج مشرق وسطٰی بیدار ہو چکا ہے،رہبر انقلاب اسلامی
تہران:اسلام ٹائمز-رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب کی اہم ترین خصوصیت،اصول و اقدار پر ملت کی پائیداری اور استقامت ہے۔ ‌آپ نے فرمایا ہے کہ اصولوں پر پائیداری کسی بھی قوم کے لئے فخر کا باعث ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فضائيہ کے جوانوں افسروں اور کارکنون سے خطاب میں فرمایا کہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری کی جانی چاہیے۔ آپ نے فرمایا کہ اہم ترین اصول اور قدر جو ملت ایران کے لئے ماضی میں بھی اہمیت رکھتی تھی آج بھی رکھتی ہے اور کل بھی اسکی اہمیت رہے گی اسلام ہے۔ آپ نے فرمایا کہ خود مختاری اسلام میں ہے، آزادی اسلام میں ہے، مادی ترقی اسلام میں ہے، قومی اتحاد اسلام میں ہے، اسلام میں ہی توانائيوں کی شکوفائی ہے اور یہ ساری چیزیں اسلام میں مندرج ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ جمہوریہ اسلامیہ کے کلمے پر امام خمینی رہ کی تاکید کا راز یہی ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے مختلف میدانوں میں ترقی کو اسلامی جہموریہ کے حقیقی اور پرمغز معنی سے نزدیک ہونا قرار دیا۔
 آپ نے فرمایا کہ حقیقی اسلامی جمہوریہ اور اسلامی نظام تک پہنچنے کے لئے دوہری ہمت اور دوہرا کام لازمی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آ یت اللہ العظمی خامنہ ای بعض ملکوں میں قوموں کی عظیم تحریکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ تحریکیں یکایک اور اچانک وجود میں نہیں آئیں ہیں بلکہ ایک زمانے سے قوموں کی امنگوں اور آگہی کا نتیجہ ہیں جو آج ظاہر ہو رہی ہیں اور ملت ایران کی مقاومت یقینا ان تحریکوں کے سامنے میں موثر واقع ہوئی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج مشرق وسطی بیدار ہوچکا ہے عالم اسلام بیدار ہو چکا ہے ان علاقوں نے دور دراز سے آنے سے والی قوتوں کا جنہوں نے علاقے کے ذخائر کی بنا پر علاقے پر قبضہ کیا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ علاقے نے سامراج، نئے سامراج اور الٹرا نیو سامراج کا تسلط برداشت کیا ہے اور اب ان سب کا زمانہ ختم ہو رہا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے۔ آپ نے کہا کہ علاقائی قومیں طاقتوں کے تدریجی اضمحلال کا مشاہدہ کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں ملت ایران سب سے آگے ہے۔
خبر کا کوڈ : 54052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش