0
Friday 11 Feb 2011 07:10

حسنی مبارک کا استعفٰی دینے سے انکار،استعفے کا اعلان سننے کے منتظر مظاہرین نے خطاب مسترد کرتے ہوئے جوتے اٹھا کر احتجاج کیا

حسنی مبارک کا استعفٰی دینے سے انکار،استعفے کا اعلان سننے کے منتظر مظاہرین نے خطاب مسترد کرتے ہوئے جوتے اٹھا کر احتجاج کیا
 قاہرہ:اسلام ٹائمز۔صدر حسنی مبارک نے کہا کہ کوئی بیرونی ڈکیٹیشن قبول نہیں کروں گا۔ عوام سے خطاب میں مصر صدر حسنی مبارک کا کہنا تھا کہ عوام کے مطالبات جائز ہیں اور عوام کے مطالبات تسلیم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا خطاب تحریر چوک میں موجود نوجوانوں سے ہے۔ شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا جبکہ عوام کے مطالبات ماننے میں کوئی عار نہیں۔ صدر حسنی مبارک کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا اور ستمبر تک اقتدار چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا۔
مصری قوم سے خطاب میں حسنی مبارک نے کہا کہ آج اُن کا خطاب تحریر چوک میں موجود نوجوانوں کیلئے ہے، نوجوانوں کا احتجاج اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ضروری ترامیم کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ حسنی مبارک نے کہا کہ ملک کیلئے لڑتے ہوئے عمر گذاری ہے اور مصری عوام جانتے ہیں کہ حسنی مبارک کون ہے، 
انہوں نے اختیارات نائب صدر کو منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصر کو نہیں چھوڑیں گے اور یہی پر دفن ہونگے۔ دوسری جانب صدارتی خطاب سے قاہرہ کے تحریر چوک میں جمع لاکھوں مظاہرین مں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور استعفے کا اعلان سننے کے منتظر مظاہرین نے خطاب مسترد کرتے ہوئے جوتے اٹھا کر احتجاج کیا۔
کچھ ہی دیر بعد نائب صدر عمر سلمان نے قوم سے خطاب کیا اور صدر حسنی مبارک کے خطاب کی تائید کی اور قوم سے اپیل کہ واپس گھروں کا لوٹ جائیں کیونکہ ان کے مطالبات منظور ہو چکے ہیں جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کے استعفٰی نہ دینا ملک میں مزید بدامنی پیدا کرے گا اور لوگ غم و غصے کا اظہار کریں گے جس کے نتیجے میں نقصان کا اندیشہ موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 54291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش