0
Sunday 19 Jun 2016 15:06

حضرت خدیجۃ الکبری ؓ دین اسلام کی تصدیق کرنے والی پہلی خاتون تھیں، روبینہ خاکی

حضرت خدیجۃ الکبری ؓ  دین اسلام کی تصدیق کرنے والی پہلی خاتون تھیں، روبینہ خاکی
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن وومن لیگ فیصل آباد کی ضلعی ناظمہ روبینہ خاکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت خدیجۃ الکبری ؓ آپﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور دین اسلام کی تصدیق کرنے والی خاتون تھیں۔ فیصل آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ ؓ کو حضورﷺ کی پہلی زوجہ محترمہ ہونے کی سعادت بھی حاصل ہے۔ حضرت خدیجۃ الکبری ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ؓخاندان قریش کی ممتاز اور باوقار خاتون تھیں، آپ ؓ حسن سیرت، اعلیٰ اخلاق، بلند کردار اور شرافت و مرتبہ کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور اردگرد کے علاقے میں طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔
خبر کا کوڈ : 547037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش