0
Sunday 10 Jul 2016 19:10

امریکا میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد ساڑھے 8 فیصد بڑھ گئی

امریکا میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد ساڑھے 8 فیصد بڑھ گئی
اسلام ٹائمز۔ اوپن ڈوز رپورٹ کے مطابق امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علموں کی تعداد ساڑھے 8 فیصد اضافے کے بعد 5,354 ہوگئی ہے۔ یو ایس ای ایف پی (یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اوریئنٹیشن سیشن منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانے والے 188 طالب علم شریک تھے۔ شرکاء کو سالانہ ’’اوپن ڈورز رپورٹ‘‘ کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علموں کی تعداد گزشتہ تعلیمی سال کے مقابلے میں 8.5 اضافے کے ساتھ 5,354 ہوگئی ہے۔ اس موقعے پر پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے کلچرل اتاشی، ڈاکٹر ڈینیئل میٹرن نے امریکا جانے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے امید ظاہر کی کہ وہ ’’امریکا میں پاکستانی تعلیمی سفیروں کی حیثیت سے پاکستانی کلچر اور اقدار کو مثبت طور پر امریکا میں پیش کریں گے جب کہ دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کریں گے۔‘‘
خبر کا کوڈ : 550535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش