0
Sunday 21 Aug 2016 19:32

ن لیگ ملتان کا عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف احتجاجی جلسہ و دھرنا

ن لیگ ملتان کا عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف احتجاجی جلسہ و دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن ضلع و سٹی کے زیر اہتمام عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے چوک ڈبل بھاٹک کو بلاک کر دیا۔ کارکنوں نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ رہنماؤں نے اپنے دھرنا کو خوشحالی بچا دھرنا قرار دیا۔ رہنمائوں نے مطالبہ کہا کہ عمران اور قادری نے اگر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو لیگی کارکن پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ ضلعی صدر مسلم لیگ ن بلال بٹ نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری ملک میں شیطانی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں وہ پاکستان اور جمہوریت کو ڈی ریل کرکے ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ایک طرف آصف زرداری نواز شریف کی منتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کا بیٹا بلاول بھٹو وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین آمیز الفاظ بولتے ہیں، حالانکہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام بھی آف شوز کمپنی تھی۔ اگر دھرنے اور مظاہرے کرنے بند نہ کئے تو ہم ان کے خلاف ہر شہر میں ریلی نکالیں گے۔ اس موقعہ پر سٹی صدر رانا شاہد الحسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو خوشحالی کے روٹ پر لانے والی جاعت ہے۔ جبکہ عمران خان ملک کو خوشحالی سے دور لے جانے کی پالیسی پر کار بند ہیں۔ ایم پی اے رانا محمود الحسن نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کے راستہ پر ڈال دیا ہے۔ اگلے ماہ ملتان میں میٹرو بس کا افتتاح ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 562132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش