0
Tuesday 1 Mar 2011 09:02

ڈیوس کے بدلے عافیہ کی رہائی کی پاکستانی پیشکش کا انکشاف،امریکا عافیہ کو رہا کرے، ریمنڈ ڈیوس کو معاف کردینگے، اہلخانہ فہیم

ڈیوس کے بدلے عافیہ کی رہائی کی پاکستانی پیشکش کا انکشاف،امریکا عافیہ کو رہا کرے، ریمنڈ ڈیوس کو معاف کردینگے، اہلخانہ فہیم
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی تھی، تاہم امریکا نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔ امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے پیشکش کی تھی کہ امریکا میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واشنگٹن رہا کر دے تو اس کے بدلے پاکستان میں زیرحراست امریکی کانٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کو رہاکر دیا جائے گا۔ تاہم امریکی حکومت نے پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔ امریکی عہدے دار کے مطابق پاکستانی حکومت چاہتی ہے کہ عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری کی جائے گی۔ 
ادھر کراچی میں سی آئی اے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فہیم کے اہل خانہ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ریمنڈ ڈیوس کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فہیم کے والد، بھائی اور شمائلہ کے ماموں جب کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جلوس کی صورت میں انہیں عافیہ صدیقی کی رہائش گاہ لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور عافیہ صدیقی کی والدہ نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں فہیم کے بھائی وسیم نے کہا کہ حکمران ملک کو امریکا کے ہاتھوں فروخت کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے فہیم اور شمائلہ کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قصاص لینا ایک شرعی حق ہے، اگر حکمران بکے ہوئے نہ ہوتے تو عافیہ گھر واپس آ چکی ہوتی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے فہیم کے اہل خانہ کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 56898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش