0
Thursday 29 Sep 2016 11:13

ایل او سی پر ہندوستان کی فائرنگ، 2 پاکستانی جوان شہید

ایل او سی پر ہندوستان کی فائرنگ، 2 پاکستانی جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بھمبر، کیل، ہاٹ سپرنگ، لیپہ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ جنگی جنون نے بھارت کو حواس باختہ کر دیا، پاکستان پر حملے کی تو حسرت دل میں رہ گئی، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں شروع کر دیں۔ بھارتی فورسز نے چوبیس گھنٹے میں دو بار شرانگیزی کی، پہلے پونچھ سیکٹر کے علاقے سجیاں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پھر بھنڈالہ سیکٹر میں مارٹر گولے فائر کیے۔ وادی لیپہ میں نوکوٹ اور وادی نیلم کے دودھنیال سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فورسز کی ان بزدلانہ حرکتوں کا پاک فوج نے دندان شکن جواب دیا جس پر بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے رات تین بجے کے قریب فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس پر پاک فوج کیجانب سے بروقت جوابی کاروائی کی گئی۔ تقریباً 2 گھنٹے جاری رہنے والی فائرنگ میں بھارت کی طرف سے مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے۔ واقعہ سے بنڈالہ، سماہنی، چوکی اور کنٹرول لائن پر واقع سول آبادیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کنٹرول لائن پر واقع آبادیوں بنڈالہ، سماہنی اور چوکی شہر میں والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول نہیں بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے اس سے قبل بھی متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی املاک اور شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 571246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش