0
Saturday 5 Mar 2011 17:28

آفتاب احمد خان شیر پاو اور جماعت اسلامی کے رہنماوں کی طرف سے اکبر پورہ بم دھماکے کی مذمت

آفتاب احمد خان شیر پاو اور جماعت اسلامی کے رہنماوں کی طرف سے اکبر پورہ بم دھماکے کی مذمت
پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی شیر پاو کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو اور صوبائی صدر سکندر حیات خان شیر پاو نے اکبر پورہ مسجد میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی۔ اور اس میں جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر قابل افسوس ہے اور حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بم دھماکوں، اغوا برائے تاوان اور قتل و غارت گری نے ملک کو معاشی لحاظ سے مفلوج کر دیا۔ اور عوام میں محرومی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کی بہتری پر توجہ دے اور عوام میں پائے جانے والے احساس عدم تحفظ اور غیر یقینی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے بم دھماکہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ 
ادھر امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن، سابق امیر قاضی حسین احمد اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نوشہرہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 57672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش