0
Sunday 6 Mar 2011 16:30

کرم ایجنسی،سکیورٹی فورسز کی شیلنگ، 8 شدت پسند ہلاک، ہنگو میں سرچ آپریشن، 5 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

کرم ایجنسی،سکیورٹی فورسز کی شیلنگ، 8 شدت پسند ہلاک، ہنگو میں سرچ آپریشن، 5 افراد گرفتار اسلحہ برآمد
پشاور:اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ کی۔ جس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب لوئر کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ادھر ہنگو میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر کے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ہنگو عبدالرشید خان کے مطابق دو روز پہلے بائی پاس روڈ پر خودکش دھماکے کے بعد سے ہنگو کے علاقے حیات آباد میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آج صبح پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 4 سب مشین گنیں، 2 بندوقیں ،4 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق شدت پسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 57893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش