0
Monday 14 Mar 2011 09:09

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا نے پاکستان کی مدد نہیں کی، شاہ محمود قریشی

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا نے پاکستان کی مدد نہیں کی، شاہ محمود قریشی
راجن پور:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں دنیا کا ساتھ دیا لیکن دنیا نے اس انداز سے پاکستان کی مدد نہیں کی، جو قابل افسوس ہے، دہشت گردی پر آنے والے اخراجات کا صحیح تخمینہ آج تک نہیں لگایا جاسکا ہے، شاہ محمود قریشی نے راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، لیکن اس کے باوجود دنیا نے ہماری مدد نہیں کی، ملنے والی امداد صرف اخراجات کی ری امبرسمنٹ ہے، کوئی اضافی مدد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا افغانستان میں فورسز کو امدادی سامان 85 فیصد کراچی سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں بھاری ٹریلر سے ہماری قومی شاہراہیں تباہ ہو کر رہ گئی ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف نہیں ہیں، لیکن وہ ان جیسے بھی نہیں ہیں، جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کا رول ادا کریں، انہوں نے کوئی حکم عدولی نہیں کی اور نہ ہی گستاخی کے مرتکب ہوئے ہیں، سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے جانے کے مسئلے پر بات کی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 59375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش