0
Saturday 4 Feb 2017 16:10

کراچی میں رات گئے بارش کے بعد گرد آلود ہواؤں کے ڈیرے، سردی میں پھر اضافہ

کراچی میں رات گئے بارش کے بعد گرد آلود ہواؤں کے ڈیرے، سردی میں پھر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد گرد آلود ہواؤں نے سردی کی شدت میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ایک اور پیش گوئی درست ثابت ہوئی، کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت کئی علاقوں میں جل تھل ہوگیا جب کہ بارش کے بعد موسم سہانا اور سبزہ نکھر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری تک کمی کے بعد درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 606423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش