0
Friday 3 Mar 2017 00:06

سندھ پولیس کی رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

سندھ پولیس کی رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے سال 2017ء کے ابتدائی 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 717 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شیراز نذیر نے پولیس کی رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کی محکمانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 717 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا، جبکہ اسلحہ ایکٹ کے تحت 2 ہزار 514، وال چاکنگ مقدمات میں 130، نفرت انگیز مواد یا تقریر کے 126 مقدمات کے تحت 104 اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت 2 ہزار 176 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سندھ پولیس کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلحہ ایکٹ کے تحت 787 اور منشیات ایکٹ کے تحت 834 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2 ماہ کے دوران 143 پولیس مقابلوں میں ایک ہزار 861 ملزمان، ڈکیت اور دہشتگرد گرفتار ہوئے، جبکہ 24 دہشتگرد اور 2 اغواکاروں سمیت 84 جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ 38 دہشتگرد، 2 اغوا کار، 24 ٹارگٹ کلرز، 9 بھتہ خور اور 167 ڈکیتوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے 93 ایس ایم جیز، کلاشنکوف، 12 شاٹ گنز، ریپیٹرز، 24 رائفلیں، ایک ہزار پانچ پستول، ریوالورز، ماؤزرز اور 51 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 614470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش