0
Tuesday 29 Mar 2011 21:12

صدر اور وزیراعظم سے بحرینی وزیر خارجہ کی الگ الگ ملاقاتیں، دورے کا مقصد بحرین میں عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے تعاون کی اپیل کرنا ہے، مبصرین

صدر اور وزیراعظم سے بحرینی وزیر خارجہ کی الگ الگ ملاقاتیں، دورے کا مقصد بحرین میں عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے تعاون کی اپیل کرنا ہے، مبصرین
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔صدر آصف علی زرداری سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی اور موجودہ علاقائی معاملات کے ساتھ ساتھ پاک بحرین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھانے پر زور دیا۔
قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بحرین کے استحکام، امن اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اعادہ کرتے ہوئے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ اور سلامتی کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد محمد الخلیفہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بحرینی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے بحرینی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستانی شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔
بحرینی وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں بحرینی وزیر خارجہ کا پاکستان کا اچانک دورہ کرنا جب بحرین میں عوامی بیداری کی تحریک اپنے عروج پر ہے اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستان سے عوامی تحریک کو کچلنے میں مدد کی استدعا کرنا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ فوجی فاونڈیشن کے ذریعے پہلے ہی ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دورے کے دوران ان بھرتیوں میں تیزی لانا بحرینی وزیر خارجہ کے دورے کا اہم ایجنڈا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت بحرین میں عوام کی اکثریت آل خلیفہ کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے جبکہ حکومت بحرین کی جانب اس تحریک کو کچلنے کیلئے مختلف ہمسایہ ممالک سے مدد مانگی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 62150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش