0
Wednesday 29 Mar 2017 21:37

سینیٹ فوجی عدالتوں میں توسیع کا بل فوری منظور کرے، حاجی حنیف طیب

سینیٹ فوجی عدالتوں میں توسیع کا بل فوری منظور کرے، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خلاف حکومت کو سب سے پہلے ایکشن لینا چاہیے تھا، نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات بنائے گئے عمل صرف ایک پر ہو رہا ہے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، فسادیوں، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے، فوجی عدالتوں نے جو سزائیں دیں اب تک صرف 10 فیصد پر عمل ہو سکا، فوجی عدالتوں کو توسیع دینے میں بھی سیاسی حکمرانوں نے لیت و لعل کا عملی مظاہرہ کیا، سینٹ فوجی عدالتوں کا بل فوری منظور کرے، فوجی عدالتیں بننی چاہییں دہشت گردوں کو سزائیں ملنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم حاجی حنیف طیب نے مفتی محمد کاشف ناظم تنظیم المدارس جنوبی پنجاب، عوامی تحریک کے رہنما مفتی مطلوب احمد سعیدی، میاں محمد اظہر ایڈووکیٹ کے ہمراہ جامعہ اسلامیہ نبویہ ساجد اعوان کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت قرآن پاک کی بے حرمتی ہوتی رہی موجودہ حکمران خاموش رہے۔ چیف جسٹس شوکت صدیقی نے مسلمانوں کے دل جیت لیے، جنہوں نے حرمت رسول کی خاطر سب کچھ لٹا دینے کی بات کی اور سوشل میڈیا کے خلاف فیصلہ دیا۔ وزیر داخلہ اب مسلمان ممالک کو بلا کر اپنا موقف اور اس بارے اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں، حالانکہ وزیر داخلہ بلیک وارنٹ جاری کرے اور گستاخ مجرموں کو پاکستان لا کر پھانسیاں سر عام دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، موجودہ حالات میں مذہبی جماعتوں کے لیے (ن) لیگ کی حمایت کرنا بے حد مشکل کام ہوگا، آصف علی زرداری، عمران خان، سراج الحق اور پرویز الہی کے دورے الیکشن کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو سب سے بڑا فیور اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے مل رہا ہے۔ سی پیک منصوبہ بھی موجودہ حکمرانوں کو سپورٹ کرے گا، اگر سیاسی جماعتیں ایسے ہی لڑتی رہیں تو سیاسی فائدہ (ن) لیگ لے جا سکتی ہے۔ عمران خان کی سیاسی رائے سب سے مختلف ہے، اب عوام کے موڈ پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حامد سعید کاظمی کو رہائی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں حیرانگی اس بات کی ہے کہ ان کے خلاف فیصلہ 80 صفحات پر مشتمل تھا مگر الزام کوئی ثابت نہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 622767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش