0
Sunday 3 Apr 2011 20:48

مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے معمولی بات نہیں، چوہدری شجاعت

مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے معمولی بات نہیں، چوہدری شجاعت
اسلام آباد:اسلام ٹائمز،چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان پر ایک کے بعد دوسرا حملہ ہونا چھوٹی بات نہیں، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان پر صوابی اور چارسدہ میں ہونے والے خودکش حملوں پر اظہار افسوس کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے معمولی بات نہیں ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے رابطے ہیں تاہم لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کی تین سالہ خراب کارکردگی کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آوٹ پر مجبور ہوئے۔ پارلیمنٹ میں صدر کی تقریر کے خلاف احتجاج نہیں کیا۔ احتجاج حکومت کی تین برس کی کارکردگی کے خلاف کیا تھا۔ 
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جنگ کا بازار گرم ہے، دس سال سے امریکا کی جانب سے بارود کی بارش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل عدالتی قتل تھا۔ اپنے اوپر ہوئے حملوں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان پر کیے گئے حملوں کی امتیازی حیثیت ہے۔ ان حملوں کی ذمے داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ ٹھوس شواہد ملنے تک کوئی بات نہیں کی جا سکتی تاہم حکومت نے سیکیورٹی بڑھانے کی بات کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 62934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش