0
Saturday 29 Apr 2017 10:33

شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت شام کے اقتدار اعلٰی کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بہرام قاسمی

شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت شام کے اقتدار اعلٰی کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بہرام قاسمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے شام پر اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جارحیت کا مقصد دہشت گردوں کی مدد کرنا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت شام کے اقتدار اعلٰی کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، جس کا مقصد دہشت گردوں کی مددو حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے شام پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ یہ حملے شام کی قانونی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں اور یہ اقدام ایک خود مختار اور اقوام متحدہ کے رکن ملک کے قومی اقتدار اعلٰی کی خلاف ورزی اور عالمی امن و صلح کے لئے خطرہ ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت جو علاقے اور دنیا کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے، کے مقابلے میں خاموش نہ بیٹھے اور اس طرح کے حملوں کی تکرار کو روکنے کے لئے اپنی پوری کوشش بروئے کار لائے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے جمعرات کو دمشق کے ہوائی اڈے کے جنوب مغرب میں شامی فوج کے ایک ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ اس سے پہلے اس نے اکیس اپریل کو بھی شام کے صوبہ قنیطرہ میں بھی شامی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ اسرائیل شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں شام کے مختلف علاقوں پر حملے کرتا رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 632151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش