0
Wednesday 24 May 2017 23:46

بھارتی دہشت گردی پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، عبد العلیم یزدانی

بھارتی دہشت گردی پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، عبد العلیم یزدانی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر حافظ عبد العلیم یزدانی نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مسائل اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی حل ہوں گے، جبکہ ملکی بقاء و سلامتی کے لیے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔ شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل حدیث رہنماء نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، لیکن وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل کی جانب اہم قدم ہے، شام، عراق، فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے ساری دنیا کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت نے مغربی دنیا اور ٹرمپ انتظامیہ کو دہشت گردی کے معاملے میں واضح موقف اختیار کرنے اور اسے کسی مذہب سے نہ جوڑنے پر قائل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 640183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش