0
Thursday 25 May 2017 19:37

پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد کے28 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس منایا گیا

پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد کے28 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ترجمان رائو محمد عارف رضوی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد کے 28 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس آج منایا جائے گا۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب عوامی تحریک کے مرکز ماڈل ٹائون لاہور میں ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹے گئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں 25 مئی1989ء کو موچی دروازہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ مصطفوی انقلاب کو اپنی منزل قرار دینے والی جماعت نے اپنی اٹھائیس سالہ انقلابی جدوجہد کے زریعے انقلاب کی جانب سفر کو جاری رکھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی فکر پر قائم پاکستان عوامی تحریک نے اپنے کارکنان کی مثالی تربیت کے ذریعے انقلاب سے آشنا کیا، جبکہ 2013ء اور 2014ء کے انقلابی دھرنوں کے زریعے پوری دنیا کی توجہ اس انقلابی پیغام کی جانب مبذول کرائی جو اس جماعت کا مطمع نظر ہے، ان دھرنوں کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری قوم کو آئینی شعور دیا اور فرسودہ نظام کو للکارا۔ آج پاکستان عوامی تحریک دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اپنی تنظیمات قائم کر چکی ہے۔ 17 جون 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر وقت کے ظالم حکمرانوں نے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے پولیس کی زریعے سرعام گولیاں برسا کر سینکڑوں لوگوں کو زخمی اور دو خواتین سمیت 14 افراد کو شہید کر دیا مگر تین سال مکمل ہونے کے باوجود شہداء اور زخمیوں کو انصاف نہیں مل سکا۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی تحریک قصاص جاری ہے جس کے دوسرے مرحلے کا اعلان قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری جلد وطن واپسی پر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 640423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش