0
Sunday 28 May 2017 14:39

واپڈا کے فنڈز پر ہارس ٹریڈنگ شروع ہوچکی ہے، سردار حسین بابک

واپڈا کے فنڈز پر ہارس ٹریڈنگ شروع ہوچکی ہے، سردار حسین بابک
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی کم وولٹیج اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی پرانی ٹرانسمیشن لائن بوسیدہ اور خراب ہوچکی ہیں، جس کو دوبارہ بحالی کی ضرورت ہے۔ نئے گرڈ اسٹیشن اور نئے فیڈرز کے قیام سے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود چندے جمع کرکے ٹرانسفارمر مرمت کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مرکزی حکومتی پارٹی واپڈا کے فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرتی ہے اور واپڈا کے فنڈز پر ہارس ٹریڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ سردار حسین بابک مزید نے کہا کہ عوام حد سے زیادہ بجلی کے بل دیتی ہے، لٰہذا بجلی فراہم کرنا، ٹرانسفارمر لگانا، مرمت کرنا اور بجلی سے متعلقہ دوسری ضروریات حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عوام سے بھاری بل وصول کرنے کے باوجود فیڈرز، ٹرانسفارمرز پر سیاسی وابستگیاں خریدتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکی ہے اور اپنا حق سمجھتی ہے، بعض سیاسی بازیگر انہیں دھوکہ نہیں دے سکتے۔
خبر کا کوڈ : 641221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش