0
Saturday 9 Apr 2011 19:31

مقتدیٰ الصدر کی امریکی فوج کو دھمکی، عراق سے انخلا کا حکم

مقتدیٰ الصدر کی امریکی فوج کو دھمکی، عراق سے انخلا کا حکم
بغداد:اسلام ٹائمز۔ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر نے دھمکی دی ہے کہ امریکی فوج کے انخلا میں تاخیر کی گئی تو مہدی آرمی قابض فوج کے خلاف کارروائی کریگی۔ مقتدٰی الصدر کے مشیر نے بغداد میں خبردار کیا کہ امریکی فوج اپنے مقرر وقت پر عراق سے نکل جائے۔ بصورت دیگر مہدی ملیشیا کو غیر ملکی فوج کے خلاف ایک بار پھر متحرک کر دیا جائیگا۔ امریکا کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے گزشتہ روز دورے کے دوران اعلان کیا کہ عراقی چاہیں تو امریکی فوج مزید وقت کیلئے عراق میں رہ سکتی ہے۔ پروگرام کے مطابق امریکی فوج کا رواں سال عراق سے انخلا کرنا ہے۔

خبر کا کوڈ : 64171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش