0
Tuesday 12 Apr 2011 21:26

دہشت گردوں کو دوام اسمبلیوں میں موجود حکومت کے اتحادی فراہم کر رہے ہیں، علمائے اہلسنت

دہشت گردوں کو دوام اسمبلیوں میں موجود حکومت کے اتحادی فراہم کر رہے ہیں، علمائے اہلسنت
لاہور:اسلام ٹائمز۔سنی تحریک کے زیر اہتمام علماء کا اجلاس ہوا، اجلاس میں علمائے اہلسنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہو ر کی سنی کانفرنس میں حکومت کی کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کارکنان تمام رکاوٹوں کو توڑ کر 17 اپریل کو مینار پاکستان پہنچیں گے۔ حکومت نے اگر ریاستی مشینری کا استعمال کیا تو عوام منہ توڑ جواب دیں گے ملک سے موروثی سیاسی نظام کو ہمیشہ کے لئے دفن کر نا ہو گا۔انقلاب کے لئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو میدان میں آنا ہو گا۔ مزارات اولیاء اللہ پر بم دھما کے کر نے والے شیطانی قوتوں کے آلہ کا ر ہیں۔ حکمرانوں نے گز شتہ تین سالوں سے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔ عوام اپنے حقوق کے حصول کی خاطر، جمہو ری اداروں کے استحکام کے لئے، بقاء اسلام اور مضبو ط پا کستان کے لئے 17 اپریل لاہو ر کے جلسہ کو کامیاب بنائیں۔ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہیں جبکہ حکومت عوام کو طفل تسلیاں دے رہی ہے۔ آزاد عدلیہ سے قوم کو بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔ بلوچستان میں قومیت کے نام پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔ بھارت ہمارے اندرونی مسائل میں دخل اندازی بند کر ے۔
مرکزی حکو مت کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ سے بلوچستان کے مسئلہ پر بھارت کی جارحیت کے ثبوت فراہم کرئے۔ ناراض بلوچ رہنماوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے بلو چستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق فوری دیئے جائیں۔ انقلاب کے لئے عوام کو اپنی راہ اور منزل خود منتخب کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا سنی تحریک اپنے رہنماوں کے ساتھ عوام کو بنیادی شہری حقوق دلانے کے لئے تمام وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے گی۔ ملکی معیشت میں تاجروں اور صنعتکاروں کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے مگر بدقسمتی سے نااہل حکمرانوں نے امن و امان کی صورت حال کو ابتر بنا دیا ہے۔ دہشت گردوں کو دوام اسمبلیوں میں مو جود حکو مت کے اتحادی فراہم کر رہے ہیں۔ملک کے کسی بھی کونے میں دہشت گردی یا فرقہ واریت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ملک اس وقت گروہ بندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کو ملکر ملکی سالمیت کو اہمیت دینی چاہئے۔ حکو مت کی اتحادی جماعتیں ملک کو لوٹ رہی ہیں۔ عوام آئندہ عام انتخابات میں ان کا مکمل محاسبہ کریں گے۔ کسی وڈیرے، جاگیردار اور بھتہ خوروں کو اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھو نکنے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 64875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش